معیشت اور نوجوان کا روزگار تباہ کرنے والوں سے آزادی کا سال مبارک ہو:طلال چوہدری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خزانہ خالی ، عوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو، ووٹ چوری کرکے آنے والوں سے عوام کی نجات کو ایک سال ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والے غداروں سے نجات کا ایک سال قوم کو مبارک ہو۔ انہوںنے کہاکہ معیشت اور نوجوان کا روزگار تباہ کرنے والوں سے آزادی کا سال مبارک ہو ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو فتنہ وفساد، نالائقی سے نجات کا سال مبارک ہو ،فاشسٹ اور مافیا سے آزادی کا ایک سال مبارک ہو۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کو گولیاں مارنے، گالیاں دینے ، تھپڑ، گھونسے مارنے، پسلیاں توڑتے والوں سے نجات کا ایک سال مکمل ہونے کی مبارک ہو ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کو آزادی اظہار رائے کھانے والے بے رحم 'پریڈیٹر' سے نجات کا ایک سال مبارک ہو ،فارن ایجنٹ گھڑی چور سے نجات کا ایک سال مبارک ہو ۔