اسلام آباد (بیورورپورٹ)بشریٰ بیگم نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کر دیا، سابق خاتون اول بشریٰ بیگم نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا،درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا اوراستدعا کی گئی16،17فروری کے نوٹس غیر قانونی قرار اور درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے،بشریٰ بیگم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب کو تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا بھی کردی۔
بشریٰ بیگم نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا



















