راولپنڈی(بیورورپورٹ)ایرانی سرحد سے حملہ،4اہلکار شہید،آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب سے دہشتگردوں کے گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا۔
حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک اصغر، سپاہی عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہادہشتگردوں کےخلاف موثر کارروائی کےلئے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
ایرانی سرحد سے حملہ،4اہلکار شہید



















