وزیر صاحب!عمران،علوی،قاسم سوری پر آئین شکنی کاکیس کریں،بلا ول بھٹو

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ججز فرعون کی طرح بیٹھ کر مرضی کی تشریح کرتے ،فیصلے لکھتے اور آئین توڑتے ہیں، وزیراعظم ،عمران خان، قاسم سوری اور صدر عارف علوی پر آئین شکنی کا مقدمہ چلائیں،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا2وزائے اعظم کیخلاف ایک ادارہ سازش میں ملوث رہا لیکن اب فیصلہ کیا ہے قانون سازی سے جواب دیں گے، پاکستان میں جمہوری آئینی بحران دیکھا اور ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا۔

پاکستان تاریخی مہنگائی و معاشی بحران کا مقابلہ کر رہا ہے، روس یوکرین جنگ اور کورونا کے دوران عالمی معیشت پر بڑھتا دباو ہاتھ میں نہیں،دہشتگردوں نے سالوں پاکستانی قوم کے خون سے ہولی کھیلی اور نالائق وزیراعظم نے دہشتگردوں کو معافی دی، قبائلی عوام نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے سابق حکمران نے دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا، قبائلی عوام کے دہشتگردوں کیساتھ مقابلے کی دنیا میں مثال نہیں ملتی،وزیر خارجہ نے کہا جمہوریت و آئین کی بالادستی کھیلتے رہے، ہر آئینی اقدام کے جواب میں غیر جمہوری کام کیا جاتا رہا، جمہوری عدم اعتماد کے جواب میں آئین توڑا گیا، شریفوں کی سیاست کرتے رہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا آئین توڑا جائے اور خاموش رہیں، عوام کو بتانا ہوگا بحران کا شکار کیوں ہیں،بلاول بھٹو نے مزید کہاسب آمروں کی اولادیں پی ٹی آئی میں ہیں،1996 میں جنرل حمید گل نے انگلی پکڑی ،جنرل پاشا، ظہیر الاسلام اور جنرل فیض حمید کا کردار سب کے سامنے ہے۔

سپریم کورٹ میں آمریت افتخار چودھری نے شروع کی ، افتخار چودھری بھی اسی ہائیبرڈ وار کا حصہ ، مقصد میثاق جمہوری کا خاتمہ تھا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی قیادت میں سپریم کورٹ نے آئین توڑا، چیف جسٹس کے پاس کون سا اختیار ہے ڈیم فنڈ جمع کرے، فرعون کی طرح بیٹھ کر آئین کی مرضی کی تشریح کرتے ہیں۔

خود کو چیف جسٹس کہلواتے ہیں اور فیصلے لکھتے ہیں تو آئین توڑتے ہیں،فیض حمید اور پاشا باقی چلے گئے لیکن عمران خان باقی ہے،اداروں میں آئن سٹائن بیٹھ کر پلانز اور سٹریٹجک اثاثے بناتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے جواب میں آئین توڑاگیا، جواب میں وزیراعظم شہباز شریف آپ نے کیا کیا، ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، وزیراعظم صاحب آئین و قانون توڑا گیا ،کیس فائل کرو۔