بیگ لیجانے سے روکنے پر شازیہ مری برہم،کابینہ اجلاس کابائیکاٹ
اسلام آباد (بیورورپورٹ)بیگ لیجانے سے روکنے پر شازیہ مری برہم،کابینہ اجلاس کابائیکاٹ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا اس دوران تمام افسروں کو باہر نکال دیا گیا، اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ اراکین کے موبائل فون بھی باہر رکھوا لیے گئے،اجلاس شروع ہونے سے قبل وفاقی وزیر شازیہ مری کو سکیورٹی اہلکاروں نے روک کر ہینڈ بیگ و دیگر سامان جمع کرانے کا کہا تو وفاقی وزیربرہم ہوگئیں اور اجلاس کابائیکاٹ کردیا،وفاقی وزیر نے کہا کیا دہشتگرد ہیں،پابندی قبول نہیں،میر ی غیر حاضری لگادیں۔

















