معاشرہ مسائل سے دوچار ، کتاب بینی کا فروغ ناگزیر ہے: ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔ کتاب میلے میں 20 سے زائد کتابوں کے سٹالز کے ساتھ آرٹ گیلری اور فوڈ سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل،، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر انتظار حسین، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر فرحانہ سجاد، پروفیسر انیس، پروفیسر عزیر قریشی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران و طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کتاب میلے میں طلباءو طالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران نے دورہ کیا اور کتابوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکاءنے وائس چانسلر کے ہمراہ کتاب میلے میں لگائے گئے سٹالز پر جاکر کتابوں کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اختتامی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کتب بینی کے رجحان میں کمی واقع ہورہی ہے جس کی وجہ سے معاشرہ مسائل سے دوچار ہے ہمیں چاہیے کہ کتاب کے مطالعے کی عادت اپنائیں انہوں نے کہا کہ کتاب میلے کا انعقاد بہت قابل ستائش قدم ہے جس پر میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور طلباءو طالبات کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ نئی نسل میں کتاب بینی کے رجحان کو بڑھانے، انہیں کتاب لکھنے اور پڑھنے کی جانب راغب کرنے کےلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ساتھ ساتھ کتب بینی کو زندگی کا حصہ بنانا چاہئے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ کی لائبریری میں طلبا کے مطالعہ کےلئے وسیع تعداد میں کتب موجود ہیں جبکہ ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت بھی میسر ہے جس سے طلبا کو استفادہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کتاب بینی کے رجحان کو بڑھانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور کتاب دوستی کے کلچر کو عام کریں گے۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ اِس میلے کا بنیادی مقصد نئی نسل کو کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کرنا اور علم دوست معاشرے کا قیام ہے۔ سید سلمان گیلانی نے اپنی کچھ نظمیں اور عزلین پیش کیں جس کو حاضرین نے بے حد سراہا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی ماند ہے جس پر میں وائس چانسلر اور طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے کنگ ایڈورڈ کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب ہسٹری بک آف کے ای ایم یو کے دونوں ایڈیشن، اینلز آف کے ای ایم یو، پالیسی مینول آف کے ای ایم یو بھی سٹال پر موجود تھیں۔ کتاب میلے کے انعقاد میں پروفیسر ہارون حامد کی زیر نگرانی طلباءبشمول فرحان ظفر، شیراز علی، عمر شیروز، عمار خالد، ابوبکر، جویریہ محمود، مریم ہمایوں، عشار فاطمہ، عائشہ خالداور مشکات اعوان نے شب و روز محنت کر کے کتاب میلے کو کامیاب بنایا۔



















