رمضان المبارک کا نزول دنیا کی سچی حقیقت، انسان زندگی کا محاسبہ کرتا ہے:سید عمران مرتضیٰ
لاہور (انٹرویو: میاں ساجد) آپکے صدقات، خیرات و زکوٰة سے مریضوں کا صحت یاب ہونا احساس کی دنیا کا معتبر حوالہ فاﺅنٹین ہاﺅس جو ذہنی مریضوں کی زخم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ، اپنی زندگی کو فاﺅنٹین ہاﺅس جیسے عظیم ادارے کیلئے وقف کر دیا۔ رمضان کی آمد مسلمانوں کیلئے باعث برکت اور بہت بڑا اعزاز جس کا حاصل صبر کی وہ تلقین جس پر ایک روزہ دار وہ سکون حاصل کرتا ہے جس کے اجر کیلئے رب اقدس نے وہ اعلان کردیا کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔ بھوک او ر پیاس سے اہل ایمان کا وہ جذبہ جاگنا اس احساس کے رشتوں سے وابستگی مومن ہونے کی نشانی ہے۔ رمضان المبارک کا نزول دنیا کی سچی حقیقت جس میں انسان زندگی کا محاسبہ کرتا ہے اور اس کی رحمتوں اور عظمتوں سے مستفیداور روزہ رکھنا انسان کی وہ توفیق بن جاتا ہے جس پر وہ رہتی دنیا تک نازاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاﺅنٹین ہاﺅس سید عمران مرتضیٰ نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ روزے کی بھوک اور پیاس انسانیت کے ساتھ محبت کرنے اور احسا س کا وہ رشتہ ہے جس سے ایمان مضبوط ہوتا ہے جس کیلئے اہل ایمان اور روزے دار وں کیلئے اللہ کی طرف سے خوشخبری کا اعلان ہوتا ہے ۔ کہ روزہ دار سو بھی جائے تو اس کا سونا بھی اسے قبول ہے روزہ دار کا جاگنا اسے پسند روزے دار کو عبادات کا دوگنا اجر روزہ دار کی جانب سے دی جانے والے صدقات خیرات کا بہت بڑا اجر ہے ، تو اگر کوئی روزے دار اس ماہ مقدس کی عظمتوں کو سمجھتے ہوئے اپنا محاسبہ کرے تو اس کا یہ عمل رب کی ذات کواتنا پسند ہے جس کا لفظوں میں احاطہ کرنا ممکن نہیں ۔ فاﺅنٹین ہاﺅس پاکستان کی سطح پر ایک ایسا شجر سایہ دار ہے جس کی چھاﺅں سے جس کی سکونت سے وہ افراد مستفید ہورہے جن کو ہم پاگل کہتے ہیں ان سے نفرت کرتے ہیں انہیں اپنے معاشرے کا حصہ نہیں سمجھتے لیکن فاﺅنٹین ہاﺅس نے الحمداللہ اس روایت کو قائم کرتے ہوئے ذہنی صحت سے متاثرہ مریضوں کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دے کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ایم ایس فاﺅنٹین ہاﺅس سید عمران مرتضیٰ نے اپنے ان مخیر حضرات کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کی امداد کا حقیقی حقدار فاﺅنٹین ہاﺅس ہے جس نے بہبود مریضاں کیلئے ہمیشہ اپنے دامن کو بہت وسیع رکھا ہوا ہے لیکن وہ صاحب استطاعت عظیم مسلمان جن کی جانب سے دی جانےوالی امداد سے یہ اپنی حقیقی دنیا میں جا کر خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن یہ ممکن صرف آپ کی زکوٰة خیرات اور صدقات سے مشروط ہے ۔ اگر فاﺅنٹین ہاﺅس میں آپ کی ہاتھوں سے دئیے گئے صدقات سے ذہنی مریض روبہ صحت ہو کر اپنوں میں جائیں تو یہ اس وقت ممکن ہے جب آپ کی امداد فاﺅنٹین ہاوس تک پہنچے گی۔



















