امریکہ میں ٹینس ایونٹس مس کرنے کا افسوس نہیں: نواک جوکووچ
لندن (مشرق نیوز) سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے باعث امریکہ میں ٹینس ایونٹس مس کرنے کا افسوس نہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواک جوکووچ نے کہا کہ انڈین ویلز اور میامی اوپن ٹورنامنٹس چھوڑ دیئے، امید ہے کہ یو ایس اوپن کیلئے اجازت دےدی جائےگی۔ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکہ ویکسی نیشن سے متعلق پالیسی رواں سال تبدیل کرےگا، یو ایس اوپن میرے لئے بہت اہم ٹورنامنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں سیکھا ہے کہ افسوس کرنے سے آپ پیچھے رہ جاتے ہیں۔نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ افسوس آپ کو ماضی میں رکھتا ہے میں ایسا نہیں چاہتا، میں مستقبل میں بھی نہیں رہنا چاہتا، حال میں جینا چاہتا ہوں۔



















