اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی سکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا اورملک بھر میں نمایاں کارکردگی دینے والے ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹیلی سکول پاکستان ایپ اچھا اقدام ہے، مزید آگے بڑھایا جائے،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آنیوالی نسلوں کو تعلیم کی فراہمی مقصد حیات ہونا چاہئے، ہنرمندی کی تعلیم کو فروغ دیا جائے، اساتذہ کی معیاری تربیت یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر تعلیم صوبوں کیساتھ ملکر مربوط پروگرام بنائیں ،اساتذہ کو ٹیبلٹس مہیا کئے جائیں۔
اساتذہ و طلباو طالبات کی حاضری کو ڈیجیٹائز کیا جائے ،باقاعدگی سے سکولوں میں حاضر ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے مزید کہابچوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے،دانش سکول سسٹم کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں فروغ دیا جا رہا ہے،ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبوں کیساتھ ملکر حکمت عملی بنانے کی ضروررت ہے، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں،دانش سکول سے غریب طلبہ کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہونہار طالب علموں میں رواںسال ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے جا رہے ہیں جو آٹے میں نمک کے برابر ہے اگر پاکستان میں اپنے بچوں و بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تو لیپ ٹاپ جیسے جدید آلات فراہم کرنا ہوں گے تاکہ پورے پاکستان میں قوم کے معمار جدید تعلیم کے اسلوب سے روشناس ہو سکیں اور دنیا کے معیار کے ہم پلہ ہوں۔
مزید برآںوزیراعظم شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپر سو سائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے اے پی این ایس نے ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، امید ہے نومنتخب عہدیدار میڈیا انڈسٹری کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک بھی ملے ،سرمایہ کاری بورڈ کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















