عمران،فواد ،اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران،فواد ،اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن سماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف درج توہین الیکشن کمیشن کیس بد ھ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے تینوں رہنمائوں کو نوٹس جاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی،علاوہ ازیںتحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت بھی ہو گی۔

سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا،پارٹی سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔