لاہور (حافظ عثمان رندھاوا/ تصاویر: واحد شہزاد) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے 21 مارچ 2023ءکو ورلڈ سوشل ورک ڈے منانے کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مختلف سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جو سوشل ورک کے اہمیت، کارہائے نمایاں کو سراہنے، باقی رہ جانے والے سوشل ورک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنے اور سماجی بہبود کی اہمیت کو تسلیم کرنے کیلئے جمع ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سماجی کام کی جانب سے سندس فاو¿نڈیشن اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے سرکردہ ماہرین کو اکٹھا کیا تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں سماجی کام کے اہم کردار کو تسلیم کیا جا سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن (چیئرپرسن، سوشل ورک)، ڈاکٹر نذیر احمد (کینیڈا سے پروفیشنل سوشل ورکر)، ارشاد وحید (ڈی جی وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب)، اذلان اقبال بٹ (سی پی او یونیسیف)، ڈاکٹر زاہد جاوید، (سابق چیئرمین سوشل ورک)، ڈاکٹر اخلاق شمسی، محبوب اللہ (ڈی آئی جی پولیس)، محترمہ صوفیہ (المرہ فاو¿نڈیشن)، شاہد رحمت (سی ای او وائی ڈی ایف)، آسیہ بشیر، سعدیہ وہاب، مس تسلیم زہرہ ، نادیہ اکرام، کرن اصغر،مطیب احمد نے محکمہ سماجی بہبود سے اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے منیزہ بٹ نے شرکت کی۔ اس تقریب میںسماجی بہبود کے پیشے میں ہونے والی پیشرفت اور سماجی کام کو یقینی بنانے کیلئے جو کام کرنے کی ضرورت ہے اس پر توجہ مرکوز کی گئی جو کہ عالمی ترقی میں ایک اہم عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔تقریب کا افتتاح ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن نے کیا، جنہوں نے سماجی کام کی اہمیت اور افراد، خاندانوں اور کمیونٹیز پر اس کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی کارکن پیشہ ور افراد ہیں جو اکثر سماجی مسائل کی فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔ وہ افراد اور خاندانوں کو ان کی زندگیوں اور ان کی رویوں میں مثبت تبدیلیاں لانے میں مدد اور بااختیار بنانے کیلئے موجود ہیں۔اس پورے پروگرام کے دوران، شعبہ تعلیم، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ان چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جن کا سماجی کارکنوں کو اپنے روزمرہ کے کام میں سامنا کرنا پڑتا ہے اور مختلف سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تقریب نے سماجی کارکنوں کیلئے ایک معاون ماحول پیدا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپنے کلائنٹس اور کمیونٹیز کی بہترین خدمت کر سکیں۔
سماجی کارکن پیشہ ور افراد،اکثر سماجی مسائل کی فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں: ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن



















