پاکپتن،قصور کے بڑے سیاسی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

لاہور( خبر نگار)پاکپتن،قصور کے بڑے سیاسی رہنما پی ٹی آئی میںشامل،تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) اور قصور سے بڑے سیاسی نام نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر اور قصور سے نامور خاتون سیاسی رہنما ناصرہ میو نے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔

دونوں رہنماوںنے عمران خان کی قیادت و تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،عمران خان نے دونوں رہنماوں کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔