لاہور (کورٹ رپورٹر)آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس میں مزید 5 گواہوں کی شہبازکو کلین چٹ،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے نیب نے پیش کردہ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرائی،نیب گواہوں نے کہاپراجیکٹ میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، قانون کے مطابق بڈ اوپن ہوئی۔
آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس میں مزید 5 گواہوں کی شہبازکو کلین چٹ



















