جوڈیشل کمپلیکس ،ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس کے ملزم بری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار ملزموں کو بری کر دیا،تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس و ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ میں ہوئی،عدالت نے سی سی ٹی وی میں موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے والے کارکنوں کو بری کردیا، ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کے 16 ملزم بھی بری کر دئیے گئے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ فیصلہ سنایا،فیصلے میں کہا گیا ملزموں کو نامعلوم ملزم کی جگہ نامزد کیا گیا ، عدالت میں پیش کئے جانیوالے 2 ملزم نابالغ بھی ہیں، ملزموں کیخلاف کوئی ایسا ثبوت نہیں جو جرم میں ملوث ہونے کا جواز پیدا کرے دیگر گرفتار ملزموں کی 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی ۔