لاہور (خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی درخواست پر معروف صنعتکار اور مخیر حضرات بے سہارا بچوں کا سہارا بنیں گے، گوہر اعجاز، میاں احسن، انوار غنی اور فواد مختار نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پنجاب کے12 چلڈرن ہومز ،3کاشانہ مراکز کاانتظام سنبھالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا،چلڈرن ہومز اور کاشانہ مراکز میں 611بچے و بچیاں زیر کفالت ہیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا بچوں کے سنٹرز و کاشانہ کاانتظام صنعتکاروں و مخیر حضرات کے ادارے لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزوحکومت پنجاب کے درمیان جلد معاہدہ ہوگا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے معاہدے کے مسودے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
چلڈرن ہومز اور کاشانہ مراکز کے بچوں کو قابلیت کے مطابق اچھے نجی سکولوں میں داخل کرایاجائے گا، پنجاب میں بے سہارا بچوں کیلئے مراکز کاعالمی معیار کے مطابق نظام وضع کیاجائے گا، حکومت پنجاب چلڈرن ہومز اور کاشانہ مراکز کی ضرورت کے مطابق نئے کمرے تعمیر کرے گی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت دینی فریضہ ہے۔
یتیم بچوںکی کفالت کرنے والے افراد معاشرے کے محسن ہیں، نجی شعبے کے تعاون سے یتیم بچوں کی دیکھ بھال و تعلیم تربیت کیلئے بہترین سسٹم وضع کیاجائے گا،یتیم خانو ںمیں ٹرینڈ سٹاف اور آیا تعینات کی جائیں گی، بے سہارا بچوں کی بہترین کفالت کرکے اپنی سماجی ، اخلاقی او ردینی ذمہ داری پوری کریںگے۔
دریں اثناپنجاب ثقافت دیہاڑپروزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب ہوئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے،وزیراعلیٰ محسن نقوی کو صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے پنجاب کی روایتی پگڑی پہنائی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ اراکین کو پنجاب کی روایتی پگڑیاں پہنائیں،۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا پنجاب کی ثقافت و روایات کے رنگ دل آویز ہیں،دنیا بھر میں پنجاب کی ثقافت کو پسند کیا جاتا ہے اور پنجابی ہر جگہ اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں،محبت، امن، بھائی چارے، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔
پنجاب کی مٹی سے پیار، محبت، مہمان نوازی اور اخلاق کی خوشبو آتی ہے،محسن نقوی نے کہاپنجاب کی ثقافت میں ہرعلاقائی رنگ کا امتزاج ہے، پنجاب کی ثقافت میں ہر رنگ جھلکتا ہے، پنجاب زندہ دلوں کی دھرتی ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















