اسلام آباد (بیورورپورٹ)کے پی میں انتخابات28مئی کو ہوں گے،گورنر نے تاریخ دیدی،تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا مجھ پر ساری قوم کا دباؤ تھا، الیکشن کمیشن کیساتھ اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی ، کے پی میں 28 مئی کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ،غلام علی نے کہااپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔
کے پی میں 28 تاریخ کو انتخابات کی تاریخ تجویز کردی ،صوبے میں امن و امان و سکیورٹی صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ،صحافی نے سوال کیا کیا خیبرپختونخوا میں حالات سازگار ہیں ؟ گورنر نے کہا حالات سب کے سامنے ہیں، مردم شماری کی ٹیموں پر حملہ کیا گیا، آپ سوچیں دہشتگرد مردم شماری کیلئے نہیں چھوڑتے تو انتخابی مہم کیسے چلے گی؟ لکی مروت بنوں و دیگر علاقوں میں سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں،اب وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے انتخابات کیسے ممکن ہوں گے۔
پہلے بھی کہہ رہے تھے اور اب بھی کہہ رہے ہیں امن وامان کا مسئلہ ہے،قبل ازیں گورنر کے پی صدر مملکت عارف علوی سے ملے،انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر نے گورنر کو مشورہ دیا الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ پرسپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کریں،عارف علوی نے مشورہ دیا تقریباً 2 ہفتے گزر گئے، پیچیدگی سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے،صدر مملکت نے آئین کی پاس داری۔
مقررہ مدت کے اندر انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا آئین نے مقررہ وقت میں انتخابات لازمی قرار دئیے ، سپریم کورٹ نے توثیق کی ہے اس لیے مقررہ وقت میں انتخابات ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















