عمران کی غلیظ و گھٹیا سیاست دفن اب لاشوں کے منتظر ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ میں ثاقب نثار ملوث تھے،عمران کی غلیظ و گھٹیا سیاست دفن ہوگئی اب لاشوں کے منتظر ہیں۔
نظام عدل پرسوال اٹھ رہے ہیں، ،سب کو پتہ ہے عدالتیں عمران خان کو نہیں پوچھ سکتیں،تحریک کو تیار ،عدالت کیلئے معذور ،بیمار ہے،عمران کے شروع کردہ آئی ایم ایف پروگرام سے حکومت کے ہاتھ بندھے ہیں، خود بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر تقریریں کرتے ہیںان کے گھروں سے چلنے والی گولیوں سے لوگ شہید ہوتے ہیں،پہلے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیتے رہے اب کہتے ہیں ساتھ کھڑے ہیں۔
ثاقب نثار نے قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کیا، تضحیک اپنے اعمال کی وجہ سے ہو رہی ہے،وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا آغاز پنجاب سے کردیا،تمام عمل کی بھرپور نگرانی کی جائیگی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،مریم اورنگزیب نے مزید کہاتحریک عدم اعتماد کے وقت نیازی جنرل باجوہ کی منتیں ترلے کیں،4سال عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا،تحریک عدم اعتماد کا سنتے ہی سائفر پر کھیل کھیلنا شروع کیا،سازش امریکہ سے ہوتی جنرل باجوہ پھر محسن نقوی تک پہنچی بعد میں امریکہ سے معافیاں بھی مانگیں۔
4سال سازش کے بعد ملک کے حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے،ملک میں مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے، لاہور میں ننھی منی ریلی نکالی گئی، لوگوں نے مسترد کردیا، عمران خان سے پوچھا جا رہا ہے فارن فنڈنگ کی ہے یا نہیں، خیرات کے پیسے سیاست میں لگائے ہیں یا نہیں، ٹیریان آپ کی بیٹی ہے یا نہیں، توشہ خانہ سے گھڑی چوری کی ہے یا نہیں، جواب دے دیں،پہلی حکومت ہے جس نے توشہ خانہ کا ریکاڈ پبلک کیا آج وہ ہی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں جو کہہ کر انکار کرتے رہے بیرونی تعلقات خراب ہو جائیں گے اب کرنے کیلئے کوئی بات نہیں رہی تو توشہ خانہ کی ادھوری لسٹیں لیکر جھوٹے بیانئے گھڑ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا توشہ خانہ سے چیزیں لینا اور چوری کرنا 2الگ الگ باتیں ہیں،قانون کے مطابق چیزیں لینا غلط نہیں ، چیزیں چوری کرنا، پیسے جمع نہ کرانا،بیچنا ،جعلی رسیدیں بنانا ، بیچنے کے بعد پیسے جمع کرانا، قانون بدل کر تحفے لینا، پھر قانون بدلنا اور توشہ خانہ میں ظاہر نہ کرنا جرم ہے اگر آپ نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں جواب دے دیں۔
ٹوئٹر پر جھوٹ بولنے کیلئے بٹھائے اپنے ٹرولز کو اپنی لسٹ بھی دے دیں میں نے گھڑی چوری کرکے بیچ دی، پھر قانون تبدیل کرکے پیسے جمع کرائے، ثاقب نثار نے اگر صفائی دینی ہے تو سپریم کورٹ جا کر دیں، بابا رحمتا عوام کو ڈیم فول بنا کر چلے گئے،ثاقب نثار نے جعلی حلفیہ بیان پر گھر ریگولرائز کرایا،پی ٹی آئی کی انتخابی چلائی اور کہتے ہیں دوسروں کے بچے بے ادب ہیں،مریم نواز اپنے والد کی عزت کا باعث ہے وہ ملک کی بہادر لیڈر ہے جو تمہیں بے نقاب کرتی ہے، مریم نواز بہادری کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔