بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سٹیو سمتھ کرینگے

ممبئی( مشرق نیوز) سٹیو سمتھ بھارت کےخلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پیٹ کمنز ون ڈے سیریز کیلئے بھارت واپس نہیں آئیں گے، انکی غیر موجودگی میں سٹیو سمتھ قیادت کریں گے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19اور 22مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونےوالے ڈیوڈ وارنر ون ڈے سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ڈیوڈ وارنر کہنی میں انجری کے باعث آخری دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔پیٹ کمنز دوسرے ٹیسٹ کے بعد والدہ کی تیمارداری کیلئے آسٹریلیا واپس چلے گئے تھے، ان کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا۔واضح رہے 2 ٹیسٹ میچز میں سٹیو سمتھ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔