پی ٹی آئی کا انتخابات میں عدالتی عملے کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

لاہور( کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کا انتخابات میں عدالتی عملے کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط
،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کے انتخابات میں ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
،وائس چیئرمین رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے نام خط لکھا گیا جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ماتحت عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر لینے کی درخواست کی گئی
،میاں اسلم اقبال نے خط الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں موصول کرایا،خط میں کہا گیا پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں۔