نمک کی 56 کمپنیوں کے کان کنی لائسنس منسوخ ،طلبہ کیلئے اورنج ٹرین،میٹروبس میں سفر مفت
لاہور ( خبر نگار)نمک کی 56 کمپنیوں کے کان کنی لائسنس منسوخ ،طلبہ کیلئے اورنج ٹرین،میٹروبس میں سفر مفت،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،56کمپنیوں کے نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں کہا گیا خلاف ضابطہ لائسنس جاری کر کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، کان کنی کیلئے لائسنس کا اجرا اوپن آکشن کے ذریعے کیا جائیگا، پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی،اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا گیا ،صوبائی کابینہ اجلاس میں کہا گیا یونیفارم پہنے طلبا و طالبات کو اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس پر مفت سفر کی سہولت ہوگی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال میں کمی لانے کی ہدایت کردی، محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ و دیگر محکموں کو پیپر لیس کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا محکموں کو پیپر لیس کرنے کیلئے پلان مرتب اور سمریوں کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔

















