ووٹ کی طاقت سے فتنہ خان کو مائنس کریں گے،رانا ثنا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے مقبول ترین جماعت ن لیگ عوام میں جانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے،وزیر داخلہ رانا ثنا نے ہدایت کرتے ہوئے کہاتمام علاقائی تنظیمیں صوبائی حلقوں میں بہترین، قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں،کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا،پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں،تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں۔