ببر شیر جنگلی جانور ہڑپ کرنے آ رہا،نظام عدل انصاف نہیں دے سکتا، بدلنا پڑے گا،سعدرفیق

لاہور (اپنے نمائندے سے)وزیر ریلوے سعدرفیق نے کہاہے ببر شیر جنگلی جانور ہڑپ کرنے آ رہا ہے،نظام عدل انصاف نہیں دے سکتا، بدلنا پڑے گا،ملک میںآئین بالاتر نہیں ہو سکا، جمہوریت کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی کوشش کی گئی، جمہوریت کو زنجیریں ڈالی گئیں، گند کھل کر سامنے آنا ہی آنا تھا، سازش کبھی چھپی نہیں رہ سکتی، پاکستان کی جمہوری جماعتوں کا مقدمہ پیش کر رہا ہوں،ان خیالات کاانہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سعدرفیق نے مزید کہا نواز شریف کو نااہل کرنا سازش تھی فیصلہ نہیں ، ملک میں تماشہ لگایا گیا ،نہیں ہو سکتا سچ بولنے سے باز آجائیں، حکومتیں کیا ہوتی ہیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، 4 سال ملک میں تماشہ لگایا گیا، نظام عدل ملک کو انصاف نہیں دے سکتا، بدلنا پڑے گا، نواز شریف کی آمد آمد ہے،ببر شیر جنگلی جانور ہڑپ کرنے آ رہا ہے،ن لیگ کو موقع ملا تو نیا نظام عدل لائیں گے، نواز شریف واپس آکر نئے نظام انصاف کا خاکہ دیں گے، ججوں کی تقرری کے طریقہ کارکوبدلا جائے گا،نیا معاشی خاکہ بھی دیں گے جس سے غریب پر بوجھ ڈالے بغیر ٹیکس نیٹ بڑھے، ملک کو امیروں کی جمہوریت نہیں چلا سکتی،سعد رفیق نے مزید کہاعمران خان سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم ہیں، کیا نجات دہندہ ایسا ہوتا ہے جو لاشوں پر سیاست کرے اور اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے،اتفاق رائے کے بغیر اسمبلی کا ایک حلقہ نہیں چلتا، بعض لوگ کہتے ہیں اتفاق رائے کے بغیر پورا ملک چلائیں گے، اپنی آواز کو عام آدمی کے حق میں استعمال کرنا ہے۔