پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل اورگھر میں دبک جانے والا گیدڑ ہے،مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان پرتنقید کے نشتر برسادئیے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینئر نائب صدر ن لیگ وسابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنیوالے، خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں،مریم نواز نے مزید کہاآمر مشرف کی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ اور گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کرانے والے شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں!۔