چھوٹا کنبہ خوشحال زندگی، آگاہی کےلئے ڈیجیٹل کانفرنسز کا آغاز کردیا: ثمن رائے

لاہور ( میاں ساجد سے)عورت حیاءکا پیکر ہے دنیا کی ایسی حقیقت ہے جس کورب کائنات نے رشتوں میں باندھ دیا پھر اس نے اپنے مقدم رشتوں کی ایسی پاسدار ی کو نبھایا تو اسے ماں کا لقب تفویض ہو گیا اس نے اپنے رشتہ کو نہ صرف ممتاز بنایا بلکہ اس کا رشتہ دنیا میں رنگ کائنات سے منسوب ہو ا ۔

نفسا نفسی کے ادوار سے اسے کوئی غرض نہیں کانٹوں کی دنیا میں پھولوں جیسا ایک ہی کردار ہے تو وہ ماں ہے ۔ جس کی تعظیم کے لیے جتنے بھی لفظ ہیں وہ اس کے رتبہ کا احاطہ نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آباد ی پنجاب ثمن رائے نے روزنامہ مشرق سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔

ثمن رائے نے مزید کہامحکمہ بہبود آبادی ان ماﺅں کے لیے آج بھی دن و رات برسر پیکار ہے ماﺅں کی صحت اور ان کے بچوں کی افزائش کے لیے محکمہ بہبود آبادی کے پلیٹ فارم سے بہت سے پروگرام اور بچوں کی پرورش کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق تر تیب دیا گیا ہے جس سے مستفید ہونے والی مائیں اپنی صحت سے لے کر اپنے بچوں کی افزائش کے لیے بہتر ہے ۔ پنجاب کی سطح پر قریہ قریہ گلی گلی اس شعور کو بیدار کیا گیا ہے کہ ماں کی صحت اپنے خاندان کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے اور جس بچے کو اس نے جنم دیا ہے اس کی حفظان صحت کے لیے کیا اقدامات ہونے چاہئیں۔

مقصد کیلئے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی عملی کاوشوں میں مائیں اپنا کردار ادا کریں ۔اس کے لیے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل کانفرنسز کا بھی آغاز ہو چکا ہے ۔ یہ شعوری مہم بڑی تیزی سے جاری و ساری ہے جس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ۔

سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا ۔ پرنٹ میڈیا کے ذریعہ بھی ماں اور اس کے نونہال کے لیے مفید مشورے اور اس کی پرورش کے حوالہ سے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹرجنرل محکمہ بہبود آباد ی پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے اپنا ایک سلوگن متعارف کروایا ہے کہ ماں آج بھی معاشروں کا تعارف ہے آج کی ماں اپنی صحت کے حوالہ سے محکمہ بہبودی کے قائم کردہ یونٹس میں جا کر ضرور استفادہ حاصل کرے کہ اس نے بچہ کی پیدائش کے بعد اس کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے ۔ ایک ماں نے خوشگوار زندگی بسر کرنی ہے تو کنبہ کو چھوٹا رکھے ۔