کارکن بلال کے والد وزیراعلیٰ کو نامزد کرانے سے دستبردار

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس تشدد سے جاں بحق کارکن بلال کے والد وزیراعلیٰ کو نامزد کرانے سے دستبردار،تفصیلات کے مطابق پولیس تصادم کے دوران جاں بحق ہونیوالے پی ٹی آئی کارکن بلال کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کو مقدمے میں نامزد کرنے سے انکار کردیا،والد لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھانے میں درخواست پریشانی کے عالم میں لکھی تھی، دستبردار ہورہا ہوں،بیٹے پر کس نے تشدد کیا میں نہیں جانتا اور نہ ہی چشم دید گواہ ہوں اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی، ڈی آئی جی سمیت کسی پولیس اہلکار کو مقدمے میں نامزد نہیں کرنا چاہتا