چالیس سال کے ہر انسان میں بلڈپریشر کی علامات پائی جاتی ہیں: ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ورلڈ کڈنی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر یحییٰ سلطان، پروفیسر نوید اقبال، پروفیسر شفیق، ڈاکٹر شبیر چوہدری ودیگرڈاکٹرزاور نرسوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ مقررین نے سیمینارکے دوران ورلڈکڈنی ڈے کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ شوگراور بلڈپریشرگردوں کی بیماری کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔حالیہ ریسرچ کے مطابق پاکستان میں 40سال کے ہر انسان میں بلڈپریشرکی علامات پائی جاتی ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت سوا 5 لاکھ ڈائیلسزمشینیں درکارہیں۔پاکستان کے سرکاری اور نجی سیٹ اپس میں ابھی تک 89ہزارڈائیلسزمشینیں ہیں۔گوہراعجازجناح ہسپتال میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔جناح ہسپتال میں قائم نظام کو پمزمیں کاپی کرنے کی کوشش کی تھی۔گوہراعجازکی نگرانی میں جناح ہسپتال کے ڈائیلسزسنٹرمیں سوفیصدمیرٹ پر مریضوں کوسہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مکمل فعال بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔2044ءمیں پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیاکا تیسرابڑاملک بن جائے گا۔پاکستان میں آبادی کے اضافے کے باعث عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ میں نے تمام اعضاءعطیہ کرنے کیلئے اعلان کیاہواہے۔ عبدالستارایدھی جیسے عظیم انسان نے بھی اپنے اعضاءعطیہ کردئیے تھے۔پاکستان کی 23کروڑکی آبادی میں صرف 672لوگوں نے اعضاءعطیہ کرنے کیلئے اپنے آپ کورجسٹرڈکروایاہے۔پی آئی سی کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کاٹاسک سونپاگیاہے۔اپنے اعضاءعطیہ کرنے والے افرادکو سول ایوارزدئیے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہمیں اپنے معاشرے میں اعضاءعطیہ کرنے والے ڈونرزکو پرموٹ کرناہوگا۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 10سے 12مارچ تک بین الاقوامی کانفرنس منعقدکروارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ورلڈکڈنی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمیناراورواک کے انعقادپرعلامہ اقبال میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو مبارکباددی۔چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجازنے کہاکہ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے ویژن کے مطابق جناح ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھایاہے۔جناح ہسپتال کے ڈائیلسزسنٹرمیں 56مشینیوں کے ذریعے مریضوں کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔جناح ہسپتال میں 50 کروڑروپے کی لاگت سے ٹرانسپلانٹیشن سنٹر بنارہے ہیں۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے کہاکہ سب سے زیادہ بیماریاں ناقص پانی پینے سے ہوتی ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے جناح ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پرگوہراعجازکا شکریہ ادا کیا۔