الخدمت فاﺅنڈیشن طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت کوٹ میلا رام، لا ہور میں الخدمت زاہدہ لطیف اسلام ہسپتال کا سنگٍ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرالخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمن، پروفیسر زاہدہ جبیں، الخدمت وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی اورالخدمت ہیلتھ فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد لطیف سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

جدید ہسپتال پروفیسرزاہدہ جبیں کے خصوصی تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ جو 8 کنال 4 مرلہ پر محیط اپنی نوعت کا بہترین ہسپتال ہوگا۔ اس منصوبے پر تقریباً 50 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ 100 بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ، آئی، ڈینٹل اور او پی ڈی کی سہولیات موجود ہوں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھرمیں عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم یہ سب کام لوگوں کی فلاح و بہبود اور اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں۔ اس کارٍخیر میں تعاون پر ہم پروفیسرزاہدہ جبیں کے بے حد مشکور ہیں۔ اس موقع پرپروفیسر زاہدہ جبیں نے الخدمت فاونڈیشن کو خراجٍ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی انسانی خدمات بے مثال ہیں۔ اکرام الحق سبحانی نے کہا کہ یہ صرف ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد نہیں ہے بلکہ نیکیاں بانٹنے کا ایک سلسلہ ہے اورعوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے۔ ڈاکٹر زاہد لطیف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے اداروں میں پلاننگ اور مینجمنٹ کو مزید بہتر کر سکیں جس کیلئے ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔