”بہت چھچھورے ہیں آپ“ صبا قمر کی سلمان سے متعلق تبصرے کی ویڈیو وائرل
کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے مقامی ٹی وی شو میں بالی وڈ سٹارسلمان خان سے متعلق کئے گئے تبصرے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔صبا قمر نے 2015ءمیں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے بالی وڈ اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کی رائے مانگی تھی۔اداکارہ کی بھارتی اداکاروں سے متعلق تبصرے کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔شو میں سلمان خان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھاکہ ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، بہت چھچھورے ہیں آپ، کوریوگرافر کا کوئی بھی سٹائل نہیں ہے ان میں اور کچھ اپنا ہی نکال لیتے ہیں۔ریتھک روشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ’دو بچوں کا باپ نہیں چاہیے مجھے، اگر شادی نہ بھی ہوئی ہوتی ان کی تو بھی یہ میرے ٹائپ کا نہیں ہے۔شو میں میزبان نے عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم کرنی ہے جس پر صبا قمر کہتی ہیں کہ میں نہیں چاہتی مجھے منہ کا کینسر ہو۔



















