سیکرٹری صحت پنجاب کی سائلین کو ریلیف کیلئے کھلی کچہری

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سائلین کو ریلیف دینے کیلئے اپنے دفترمیں کھلی کچہری لگائی۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹری آپریشنزشعیب جدون بھی موجود تھے۔سائلین نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو درخواستیں پیش کیں۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سائلین کی درخواستوں پرموقع پرہی احکامات جاری کردیئے۔
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرادفترہروقت حاضر ہے۔
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں پرپراسیس کو تیزکردیاگیاہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کئے جارہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائےگا۔صوبائی سیکرٹری صحت نے محکمہ میں تمام افسران کو سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی ۔
درخواستوں پر فوری عملدرآمدسائلین کا بنیادی حق ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزیدکہاکہ سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔سائلین کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کسی مشکل کا سامنانہیں کرناپڑے گا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پرنمٹایاجارہاہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوعلاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔