اسلام آباد (بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت نے ریمارکس دیئے مثالیں برطانیہ،نام انصاف اور عدالت میں زندہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اسدعمر و دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے پر درج کیس کی سماعت ہوئی۔
جج راجہ ناصر عباس نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گزشتہ پیشی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہااپنے ساتھ اڑھائی ہزار بندے بھی کمرہ عدالت لے کر آئے،نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ ،مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، اپنے ساتھ غنڈے و بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لاتے ہیں، میرے پاس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے،ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور اپنے ساتھ 2سال کی پیشیاں لے کر چلے گئے۔
اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے،اسد عمر و دیگر رہنماو¿ں کےخلاف مقدمے میں عدالتی حکم کے باوجود راجن پور پولیس نے اسد عمر کو عدالت میں پیش نہیں کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر راجن پور پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس میں کہا دہشتگردی کی دفعات کو حذف کرنے کی درخواست پر دلائل دیتے ہیں تو فیصلہ کر لیتے،جج نے پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان سے استفسار کیا اگر اسد عمر اگلی تاریخ تک رہا ہو جاتے ہیں تو خود آجائیں گے؟ آئندہ سماعت پر پوچھ لیتے ہیں کون سی دہشتگردی کی گئی،بابراعوان نے کہا اگر احتجاج دہشتگردی تھی تو پولیس لائنز پشاور میں 99 لاشیں کیا تھیں ،جج نے کہا اب تو سیاسی دہشتگردی بھی ہونا شروع ہوگئی ،بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















