ریلوے پولیس کا کریک ڈاﺅن: پشاور، کندیاں سٹیشنوں سے سینکڑوں پتنگیں
لاہور(اپنے نمائندے سے) حکومت کی طرف سے خونی کھیل پتنگ بازی کی روک تھام کے سلسلے میں ریلوے پولیس کا پتنگوں اور ڈور کی ترسیل بذریعہ ٹرین کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریلوے سٹیشن پشاور اور کندیاں پر کارروائی کرتے ہوئے 250 پتنگیں اور 155 جان لیوا دھاتی ڈور کی چرخیاں پکڑ کر کارروائی کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کا ملک بھر میں انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کی خاطر کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کے خونی کھیل کی خاطر پتنگوں اور دیگر میٹریل کو فروخت کےلئے دیگر صوبوں اور شہروں سے ٹرین کے ذریعے ترسیل کو روکنے کی خاطر کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ریلویز پولیس کی جانب سے چند روز کے دوران جان لیوا ڈور اور پتنگوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی ہے۔ ریلویز پولیس سپیشل برانچ نے ریلویز پولیس پشاور ڈویژن کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہو ئے کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ اس میں ریلوے سٹیشن پشاور اور کندیاں پر کارروائی کرتے ہوئے 250 پتنگیں اور 155 جان لیوا دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ریلویز پولیس نے فروری میں بیشتر ملزمان کو گرفتار کرکے 5 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف انسداد پتنگ بازی آرڈیننس کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید اس خونی کھیل کو روکنے کی خاطر ریلوے پولیس کی طرف سے عملی اقدامات کرتے ہوئے کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایسے افراد جو پتنگ اور ڈور فروخت کرنے کےلئے آمدنی میں اضافہ کی خاطر ملک بھر میں خرید و فروخت کی جارہی ہے۔ اس میں ٹرین کا استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کیخلاف ریلوے پولیس خدمات سرانجام دے رہی ہے۔اس سلسلے میں آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ پتنگوں اور ڈور کی بذریعہ ٹرین ترسیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔ اس عمل کیخلاف ریلوے پولیس سخت کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

















