پرویز الٰہی کے دست راست خان بھٹی بلوچستان سے گرفتار

کوئٹہ،لاہور(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)پرویز الٰہی کے دست راست خان بھٹی ایران جاتے بلوچستان سے گرفتار،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دست راست خان بھٹی کوغیرقانونی طور پر ایران جاتے ہوئے بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے خان بھٹی کو کوئٹہ سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور لانے کےلئے 4رکنی ٹیم تشکیل دےدی،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دست راست خان بھٹی کےخلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے،خان بھٹی کےخلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت و ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصولی کا الزام ہے۔