ریمانڈ کالعدم،امجد شعیب بغاوت کیس میں باعزت بری

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ریمانڈ کافیصلہ کالعدم،امجد شعیب بغاوت کیس میں باعزت بری،تفصیلات کے مطابق اداروں کےخلاف اکسانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی، امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیئے،پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا 27 فروری کو دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، الزام ثابت کرنے کےلئے کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں۔