اسلام آباد(بیورورپورٹ)رمضان کیلئے 5ارب کاسبسڈی ریلیف پیکیج تیار،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کیلئے 5 ارب کی سبسڈی پر مشتمل ریلیف پیکیج تیار کر لیا ،ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق حکومت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم کرے گی ،رمضان پیکیج کے تحت سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کیلئے ہوگی،پیکیج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی و دیگر اشیائے ضروریہ سستے داموں ملیں گی۔
رمضان کیلئے 5ارب کاسبسڈی ریلیف پیکیج تیار

















