اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی48پیسے ،ایل پی جی 11.56روپے کلو مہنگی،تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کی،نیپرا نے موقف سننے کے بعد بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دےدی،بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر9 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ، کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پراطلاق نہیں ہوگا،دوسری جانب ایل پی جی11.56روپے کلو مہنگی کردی گئی، گھریلو سلنڈر 136.06اور کمرشل کے نرخ 525روپے بڑھ گئے،اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی48پیسے ،ایل پی جی 11.56روپے کلو مہنگی

















