مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سکھر(بیورورپورٹ)مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کےخلاف درخواست دائر کی،عدالت نے ایس ایس پی سکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹسز جاری کرکے درخواست پر سماعت 4 مارچ کو مقرر کردی ،درخواست گزار نے کہا مریم نواز پاک افواج و عدلیہ کےخلاف جلسوں میں ہرزہ سرائی کر رہی ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔