سنی لیونی کا لنکڈاِن اکاونٹ بحال ہوگیا

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیونی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ’لنکڈاِن‘ اکاونٹ بحال ہوگیا ہے۔دو روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ہی بذریعہ ویڈیو مطلع کیا تھا کہ ان کا لنکڈاِن اکاونٹ بلاک ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ ورکنگ سائٹ نے ان کا اکاونٹ اس لیے بلاک کیا کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ کوئی اور شخص میرے نام سے اکاونٹ چلا رہا ہے۔ویڈیو میں انہوں نے کمپنی کو کہا کہ یہ دراصل ان ہی کا اکاونٹ تھا، جعلی اکاونٹ نہیں تھا۔سنی لیونی کا کہنا تھا کہ لنکڈاِن پر شاندار ایک مہینہ گزارا لیکن انہوں نے میرا اکاونٹ بلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے پیج پر بہت ٹریفک ہوتا ہے لیکن بلاک کرنے کی یہ کوئی وجہ نہیں بنتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لنکڈاِن نے اکاونٹ بلاک کرنے سے پہلے مجھے کوئی ای میل بھی نہیں بھیجی۔