نارنگ منڈی(نامہ نگار)شہراورگردونواح میں ڈاکو راج قائم جگہ جگہ ڈاکوں کے وار جاری صبح,دوپہر شام ڈکیتوں کی یلغارسے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاپیدل چلنے والے شہری بھی محفوظ نہ رہے نواحی گاں گھڑیال کا رہائشی بس ڈرائیور شہزاد ولدمختار شادی کی تقریب سے واپس گھر جارہاتھاکہ نقب لگائے آتشین اسلحہ سے لیس چار ڈاکوﺅں نے کوسٹر کے کرایہ سمیت 70 ہزار روپے نقدی چھین لی گندھووال کا رہائشی اسلم کوٹ عبداللہ پر واقع بیکری سے مٹھائی لے کرگھرجارہاتھاکہ 125 موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر موبائل اور20 ہزار روپے نقدی چھین لی ڈیرہ کوٹ عبدالرحمان کے قریب نامعلوم ڈاکوں نے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی شہری تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اہل علاقہ چوروں اور ڈاکوں کے رحم وکرم پر ہیں مقامی پولیس تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نارنگ منڈی میں ڈاکو راج برقرار، شہری خوف و ہراس کا شکار، پولیس بے بس



















