اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیںنیب ترامیم کتنی ہی بری کیوں نہ لگیں ثابت کرنا ہو گابنیادی حقوق کیخلاف ہیں یا نہیں
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان سے استفسار کیا کیا نیب ترامیم پر بھارتی قانون کا حوالہ دیں گے
بھارتی قانون میں احتساب کے عمل کو بنیادی انسانی حقوق سے جوڑا گیا ، بھارت کے مطابق قانون کی بالادستی بھی بنیادی انسانی حقوق کے زمرے میں آتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کیا بھارت کا نیب جیسا قانون ہے
کیا نیب جیسے قوانین جنوبی ایشیاء کے کسی بھی ملک میں ہیں اور اگر نیب قانون اچھا ہے تو ملک کو کتنا فائدہ ہوا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کیا نیب قانون سے حاصل ہونیوالے فائدے پر کسی آزاد ادارے نے کوئی رپورٹ بنائی
کیا نیب کی کارکردگی سے حاصل ہونیوالے فائدے پر کوئی رپورٹ ہے،وفاقی حکومت مخدوم علی خان نے دلائل دئیے عدالت کے تمام سوالات کا جواب تحقیق کر کے دوں گا،
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا اگر سزا پر چھوٹ مل سکتی ہے تو کیا جرم کی شدت بھی کم کی جا سکتی ہے،وکیل مخدوم علی خان نے کہا عمران خان نے نیب قانون میں خود بھی ترامیم کیں اور وہ خود نیب ترامیم کے ایک حصے کے مصنف ہیں
،کبھی نہیں ہوا ترامیم کرنے والا شخص خود بعد میں چیلنج کرے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا عدالت صرف دیکھے گی نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کہاں متاثر ہوئے،بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23فروری تک ملتوی کردی۔
نیب ترامیم کتنی ہی بری کیوں نہ لگیں ثابت کرنا ہو گابنیادی حقوق کیخلاف ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ

















