اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے دعویٰ کیاہے فیض حمید کی چیف جسٹس ہائیکورٹ بنانے کی پیشکش کو ٹھکرایا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے جنرل فیض حمید نے گھر آکر اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی پیشکش کی
،جنرل فیض حمید نے گھر آمد پر مجھ سے کہا آپ میری بات مان لیں تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنا دیں گے
،فیض حمید کو جواب دیا ہائیکورٹ تو کیا سپریم کورٹ کا بھی چیف جسٹس بنا دیں تو اپنے ضمیر کیخلاف نہیں جائوں گا۔
فیض حمید کی چیف جسٹس ہائیکورٹ بنانے کی پیشکش کو ٹھکرایا،شوکت صدیقی

















