3افراد کے قتل میں ملوث برطرف صوبائی وزیر گرفتار

کوئٹہ(بیورورپورٹ)3افراد کے قتل میں ملوث برطرف صوبائی وزیر عبدالرحمان کیتھران گرفتار
پولیس حکام کے مطابق برطرف صوبائی وزیر عبدالرحمان کیتھران کوبارکھان میں 3افراد کے قتل کیس میںگرفتار کیا گیا
ضابطے کی کارروائی پوری کرکے ڈی آئی جی پولیس آفس کوئٹہ سے حراست میں لیا ، حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کرائم برانچ کرے گی
ملزم کو کل عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا،دوسری جانب مظاہرین نے لاشیں رکھ کر دوسرے روز بھی دھرنا دیا اور وزیراعظم کی آمد تک تدفین نہ کرنے کااعلان کردیا۔