راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے
، استعفیٰ دینے کی دیر تھی نیب طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دیں
، لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہے عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی و قانونی قرار دے گی
،شیخ رشید نے مزید کہا پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا ء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے
، بلاول بھٹو زرداری موج میلے منا رہے ہیں۔
چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ رشید

















