اسلام آباد(بیورورپورٹ)جعلی پٹیشن سامنے آنے پر اب درخواست پر یقین نہیں،عمران خان کو بائیومیٹرک کیلئے آنا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور علی نواز اعوان کی مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی
،جسٹس محسن اخترکیانی نے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری سے سوال کیا آپ نے ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کیوں نہیں کی؟ آپ چاہتے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کے پراسیکیوٹر کو ڈائریکشن دے؟،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے استفسار پر وکیل فیصل چودھری نے بتایا ابھی تک چالان پیش نہیں ہوا
، پراسیکیوٹر انسداد دہشتگردی عدالت کو درخواست دی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دفعہ حذف کی جائے،عدالت نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیاکیا پراسیکیوٹر کو ہم ہدایت دیں گے؟،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو درخواست دینے سے متعلق قانون پڑھنے کی ہدایت کی اور سوال کیا کیا پراسیکیوٹر کے پاس دہشتگردی کی دفعہ نکالنے کا اختیار ہے؟
وکیل فیصل چودھری نے کہاپراسیکیوٹرکی ڈیوٹی ہے وہ دیکھے دہشتگردی کی دفعہ لگتی ہے یا نہیں، چالان پیش نہیں ہوا، ابھی تفتیش جاری ہے،عدالت نے سوال کیا تفتیش کے دوران کیسے پٹیشن قابل سماعت ہے؟
کیا پراسیکیوٹر نے درخواست پرکوئی آرڈر کیا ہے؟عدالت نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنا دیا،رجسٹرار کا اعتراض تھا عمران خان نے بائیومیٹرک نہیں کرائی، انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرالتوا ء مقدمے کی دستاویزات منسلک نہیں، ٹرائل کورٹ سے رجوع کیے بغیر پٹیشن کیسے قابل سماعت ہے؟،
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا بائیومیٹرک کیلئے عمران خان کو پیش ہونا ہوگا، گزشتہ روزبھی عمران خان کی جعلی پٹیشن سامنے آئی اس درخواست پر بھی یقین نہیں کرسکتے، پہلے کیس میں متعلقہ عدالت سے ضمانت کرالیں پھر دیکھیں گے،
جو بھی حالات ہوں عمران خان پہلے بائیو میٹرک کرائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف احتجاج پر درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست پر عمران خان کو بائیومیٹرک کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
جعلی پٹیشن سامنے آنے پر اب درخواست پر یقین نہیں،عمران کو بائیومیٹرک کیلئے آنا ہوگا،ہائیکورٹ

















