کراچی (مشرق نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی سے شکست کے بعد اپنے مینٹور سر ویوین رچرڈز کی یاد ستانے لگی۔ منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز کے ویزے کیلئے درخواست دےدی۔اعظم خان نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز کے ویزا پروسیس میں کچھ مشکلات ہیں جنہیں دور کیا جا رہا ہے، ویزے کیلئے طلب کردہ تمام ضروری کوائف بھجوا دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز گلیڈی ایٹرز کے اگلے مرحلے کے میچز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کیمپ جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز میچ میں پشاور زلمی کے عثمان قادر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 26 رنز دے کر 2 کھلاڑی آﺅٹ کیے تھے۔پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سر ویوین رچرڈز کی یاد ستانے لگی



















