قومی اسمبلی ،صرف 68اراکین کی موجودگی میں منی بجٹ منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ) قومی اسمبلی میں کورم نامکمل مگر منی بجٹ منظور،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا کورم نامکمل ہونے کے باوجود ضمنی مالیاتی بل 2023 منظور کرلیا گیا،ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے کل 68 اراکین موجود تھے جبکہ اجلاس کے کورم کیلئے 86 اراکین کی ضرورت ہوتی ہے،ضمنی مالیاتی بل 2023 کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا تو سائرہ بانو ،عبدالاکبر چترالی کی جانب سے ضمنی مالیاتی بل میں پیش کردہ ترامیم کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مخالفت کردی، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا منی بجٹ میں شادی تک پر ٹیکس لگادیا گیا ،شادی پر ٹیکس تو بھارت نے بھی نہیں لگایا،دوران تقریر عبدالاکبر چترالی آبدیدہ ہوگئے اور کہا سچ یہ ہے اسحاق ڈار، سپیکر اور اراکین سب ملکر غریب کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔