پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا:رضوان ، شاہین آفریدی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا، ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ جو بھی امیر ہوگا اسے فالو کرنا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں کہا کہ تنقید کرنے والے کس طرح کی کپتانی چاہتے ہیں مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی۔بابر اعظم کی کپتانی کے نتائج سب کے سامنے ہیں، وہ بڑا کھلاڑی اور بڑے دل والا انسان ہے۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی دوستی پر بات کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ اگر ٹیم میں محبت اور دوستی نہ ہو تو پھر وہ ٹیم تو نہیں ہوگی۔اسکے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی بابر اعظم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، لوگ اسے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔