واسا سیور سٹاف اَپ گریڈیشن سے محروم، تنخواہوں پر بھی ٹیکس عائد

لاہور(قمر عباس نقوی )واسا سی بی اے کی پر اسرار خاموشی، سیور سٹاف اَپ گریڈیشن سے محروم، تنخواہوں پر ٹیکس بھی عائد، مسیحی برادری کے پڑھے لکھے ملازمین کی حق تلفی، داروغہ کے عہدے پر دیگر ملازمین تعینات، ریفرنڈم میں فتح کی خاطر مسیحی ملازمین سے اتحاد کے نعرے اقتدار کے بعد مٹی تلے دفن کر دیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو فراہمی اور نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی ذمہ داری ادا کر رہا ہے جس میں اہم فراہمی نکاسی آب ہے جس کو آپریشنل رکھنے کی خاطر محکمہ میں 2 ہزار سے زائد سینی ٹیشن ورکرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس سے نکاسی آب کے مسائل سے نمٹا جارہا ہے لیکن سٹاف کی کمی جیسا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا۔ سی بی اے یونین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیور مین انکے ساتھ ہیں۔ ریفرنڈم میں قریب آتے ہی حادثاتی لیبر لیڈر کی جانب سے مسیحی برادری سے اتحاد کے دعوے کئے جاتے ہیں ریفرنڈم کی فتح کے بعد سیور مین سٹاف کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ موجودہ سی بی اے کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے سیور مین سٹاف کی حمائت کا دعویٰ دیکھنے میں آتا ہے لیکن اس کی عمر صرف ایک ماہ تک ہوتی ہے اس کے بعد جنرل سیکرٹری کی جانب سے اس دعوی کو مٹی تلے دفن کر دیا جاتا ہے سی بی اے کا گزشتہ سال سیور مین کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور ان کی تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی پر پر اسرا خاموشی کے بعد رواں مالی سال بھی تنخواہوں سے ٹیکس کی ادائیگی کی جائےگی جس سے سیورمین کے مالی مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔ سی بی اے کی جانب سے سیور مین کے ساتھ ہونےوالی حق تلفی پر کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے، سیور مین کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا اور داروغہ کی سیٹ جو کہ سیورمین کا حق ہے اس پر دیگر ملازمین کو تعینات کر رکھا ہے اس کے علاوہ ان کے بچوں کو ملازمت دینے کی بجائے سیور مین کے نام پر ذاتی ورک چارج ملازمین بھرتی کروائے جا رہے ہیں۔ ماضی میں انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان ملازمین کے مسائل کو ناحل ہونے پر خاموش رہنے کی خاطر مبینہ طور پر ڈیل کی جس میں ورک چارج ملازمین کا کوٹہ حاصل کیا گیا جس میں سیورمین سٹاف کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ مسیحی برادری کے مختلف نمائندگان نے روزنامہ ”مشرق“ کو بتایا کہ محکمہ کی عزت میں اضافہ اور شہریوں کو نکاسی آب جیسی سہولیات کی فراہمی میں سیور مین سٹاف حادثات کا شکار ہو تے ہیں اور جان تک کی پرواہ نہیں کرتے۔ اسکے علاوہ واسا لیبر سیاست میں کسی بھی یونین کو سی بی اے بنانے میں اہم کردار مسیحی ملازمین کا ہے لیکن مسلم مسیحی اتحاد کا نعرہ لگانے والا سی بی اے کا جنرل سیکرٹری فتح کے بعد مسیحی برادری کے مسائل پر ڈیل کرلیتا ہے۔ اس پر آئندہ ریفرنڈم میں غیر متوقع نتائج سامنے آئیں گے داروغہ کی سیٹ پر مسیحی ملازمین کا حق ہے لیکن اس پر دیگر ملازمین نے سی بی اے کی مدد سے ہی غاصبانہ قبضہ کرکھا ہے اور ہمارے پڑھے لکھے بچوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے ۔