لاہور،پشاور (بیورورپورٹ)انتخابات کا حکم،گورنر پنجاب نے سنگل بیچ کافیصلہ چیلنج کردیا،تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سنگل بنچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے سنگل بنچ کے فیصلے کی تشریح کیلئے درخواست دائر کی،درخواست گزار کے مطابق سنگل بنچ نے الیکشن کمیشن کو تاریخ کیلئے گورنر سے مشاورت کا حکم دیا لیکن گورنر کے پاس کوئی آئینی اختیار نہیں جبکہ گورنر نے اسمبلی تحلیل پر دستخط ہی نہیں کیے،دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی انتخابات کیلئے گورنر پختونخوا کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی،خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی نے کی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،شوکت یوسفزئی، شاہ فرمان اور عاطف خان عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر کو جواب جمع کرنے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دئیے 2 دن کا وقت دیتے ہیں ،آئندہ سماعت پر کیس کو سنیں گے، درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔
انتخابات کا حکم،گورنر پنجاب نے سنگل بیچ کافیصلہ چیلنج کردیا

















