کراچی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،پارٹی صدر فارغ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں پارٹی عہدوں پر تعینات افراد میں ردوبدل کی منظوری دیدی،عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،بلال غفار کی جگہ آفتاب صدیقی پی ٹی آئی کراچی کے نئے صدر بن گئے،کراچی میں تنظیمی عہدوں پر تبدیلوں کے بعد دوسرے مرحلے میں سندھ سطح پر تبدیلی لائی جائے گی،دوسری جانب عمران خان نے سندھ سے جیتنے والے 9 امیدواروں کو ہی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری بھی دیدی۔
پی ٹی آئی کراچی میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ،پارٹی صدر فارغ



















