اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم منتخب کرنے کااختیار صرف عوام کو ہے،جنرل باجوہ حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب، کس حیثیت سے ریکارڈنگ کرتے رہے؟فوری تحقیقات کی جائیں،سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشربا انکشافات ہوئے ، معلومات سے واضح ہوتا ہے جنرل باجوہ حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جنرل باجوہ نے اعتراف کیا ہم عمران خان کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتے تھے ، عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہو گا ، تحقیق کی جائے جنرل باجوہ کے استعمال کیے گئے'' ہم'' سے کیا مراد ہے؟جنرل باجوہ کو اختیار کس نے دیا منتخب وزیراعظم پرفیصلہ کریں، فیصلہ صرف عوام کا ہے وہ کسے وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کا خود کو فیصلہ ساز بنانا آرٹیکل 244 کی صریح خلاف ورزی ہے، جنرل باجوہ کا خود کو فیصلہ ساز بنانا آئین میں تیسرے شیڈول میں درج حلف کی خلاف ورزی ہے،جنرل باجوہ نے اپنی گفتگو میں نیب کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بھی کیا، جنرل باجوہ نے تسلیم کیا انہوں نے شوکت ترین کیخلاف نیب کا مقدمہ ختم کرایا، جنرل باجوہ کا یہ دعویٰ بھی حلف کی صریح خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت پاک فوج وزارت دفاع کے ماتحت ڈیپارٹمنٹ ہے، آئینی نظم کے تحت سویلین حکام یا خود مختار ادارے فوج کے ماتحت نہیں، جنرل باجوہ کی وزیراعظم سے گفتگو کی ریکارڈنگز آرمی چیف کے حلف کی سنگین خلاف ورزی ہے، جنرل باجوہ کی وزیراعظم سے گفتگو کی ریکارڈنگز بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،سوال کا جواب اہم ہے جنرل باجوہ کیوں اور کس حیثیت و اختیار سے خفیہ بات ریکارڈ کرتے تھے، صدر مملکت و افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ہونے کے ناطے آپ کی آئینی ذمہ داری ہے معاملے کا فوری نوٹس لیں،تحقیقات کے ذریعے تعین کیا جائے آیا آئین کے تحت آرمی چیف کے حلف کی ایسی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، روس، یوکرین جنگ پر حکومتی غیر جانبداریت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی جنرل باجوہ نے اپنے حلف کے تقاضوں کو پامال کیا، جنرل باجوہ نے 2 اپریل 2022 کو سکیورٹی کانفرنس میں روس، یوکرین جنگ پر حکومتی پالیسی سے متضاد موقف اپنایا، میں نشاندہی کردوں معاملے پر حکومتی پالیسی کو وزارت خارجہ و متعلقہ ماہرین سمیت تمام فریقین میں مکمل اتفاق رائے سے مرتب کیا گیا، آئین کا چیپٹر دوم اور خاص طور پر آرٹیکل 243,244 افواج پاکستان کے دائرہ اختیار کی وضاحت کرتے ہیں۔
باجوہ حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب،فوری تحقیقات کی جائیں،عمران کاصدر کو خط

















